اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران سول و عسکری قیادت کے مابین تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران سول و عسکری قیادت کے مابین تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ۔سویلین قیادت کوئی بھی موقع خالی جانے نہیں دے رہی ۔جہاں سیاسی حالات کو اسٹیبلشمنٹ کی سازش سے جوڑا نہیں جاتا۔وزیر اعظم اور عسکری قیادت کے مابین وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات پر بھی قیاس آرائیاں تقویت پکڑنے لگیں کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض حلقوں کی

سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا تاہم انہیں تسلی بخش جواب دیا گیا کہ عسکری ادارے اور متعلقہ افسران سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ذمہ داریاں اداکررہے ہیں ۔ایک مقامی روزنامے کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دو طرفہ کی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔مبصرین کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعظم کی طرف اسٹیبلشمنٹ کے بعض حلقوں کی سرگرمیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا تاہم وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عسکری ادارے اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر سے عیاں ہورہا تھا کہ وزیر اعظم موجودہ سیاسی صورتحال سے سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں ان کی یہ پریشانی حویلی بہادر شاہ میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کے چہرے پر بھی عیاں تھی جبکہ ان کی طرف سے کئے گئے خطاب سے بھی یوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کے متوقع فیصلے کی روشنی میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے متعلق دبے لفظوں قوم کو پیغام دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…