منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

بھارت کو بارہا خبردار کرچکے ہیں پاکستانی عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ٗ پاکستان

datetime 8  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ٗ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے ٗ کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے ٗ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے ٗپاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے ٗبارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے ٗقطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کی ہے اور مسلسل کررہا ہے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں 9 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور 12 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے سیدعلی گیلانی کی اپیل پر کشمیری یوم احتجاج منارہے ہیں پاکستان بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی چاہیئے کہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے علاوہ خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم نے بھارت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کی عسکری طاقت کے بارے میں بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے،اس لیے بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کو تعلقات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا اور تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکہ کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کی خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے پاکستان امنت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے ٗپاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…