پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’ امریکہ کی پاکستان پر فضائی حملوں کی پلاننگ ‘‘ ہنگامی حالت میں چین اور پاکستان کیا کام کر سکتے ہیں ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے پاکستانی تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ میں اضافہ نہیں چاہتا اور اپنی مغربی سرحد پر نئی دہلی کے بڑھتے ہوئے جھکاؤ سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد طلب کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی دلچسپی کے حوالے سے ہونے والا یہ مباحثہ افغان جنگ پر ہونے والی کانگریس کی سماعت کا حصہ تھا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران بھی امریکی کانگریس کے رکن ایڈم کنزنگر نے مشورہ دیا تھا کہ پاکستان میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جائے جس پر واشنگٹن کے مبصرین نے کہا کہ اگر دہشت گرد افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں تو ٹرمپ انتظامیہ اس مشورے پر عمل کرسکتی ہے۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں ہونے والی ایک حالیہ سماعت کے دوران بھی امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے جنگ سے متاثرہ افغان سرزمین کی صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کیا تھا جس کے چند روز قبل جاری ہونے والے متن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحث کا بیشتر حصہ پاکستان کے حوالے سے تھا۔سی آئی اے اور ایف بی آئی سمیت درجنوں خفیہ ایجنسیز کی ٹیموں کی سربراہی کرنے والے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈین کوٹس کے مطابق پاکستان بین الاقوامی تنہائی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے اور بھارت کی بین الاقوامی اہمیت کے اضافے کے تناظر میں اپنی پوزیشن کو دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے بڑھتے ہوئے غیرملکی اثرورسوخ اور امریکا سے مضبوط ہوتے تعلقات پر بھی تشویش ہے اور اپنی تنہائی سے چھٹکارے کیلئے چین سے رجوع کرسکتا ہے۔

ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خاتمے میں ناکام ہوچکا ہے اور اس ناکامی کی وجہ سے یہ دہشت گرد گروہ خطے میں امریکی مفاد کیلئے خطرہ ہیں جو بھارت اور افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھیں گے۔ڈیفنس انٹیلی جنس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ اسٹیورٹ نے کہاکہ پاکستان ٗافغانستان کے بارے میں ویسی ہی خواہش رکھتا ہے جیسی ہم رکھتے ہیں یعنی پرامن ٗ محفوظ اور مستحکم افغانستان اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایسا افغانستان چاہتا ہے جہاں بھارت کا واضح اثرورسوخ موجود نہ ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام چیلنجز کو بھارت کی جانب سے لاحق خدشات کی نظر سے دیکھتا ہے لہذا وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنے پاس محفوظ رکھے ہوئے ہے تاکہ اگر افغانستان کا جھکاؤ بھارت کی جانب بڑھتا ہے تو وہ پاکستانی مفاد کیلئے ناموافق، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی حامی نہیں رہیں گے۔ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی فوجی کوششوں کے باجود بھی طالبان عسکریت پسند دیہی علاقوں میں پھلنے پھولنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان کی طے شدہ کارروائیوں سے افغان سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔اس موقع پر سینیٹر جونی کے ارنسٹ نے انٹیلی جنس سربراہ سے سوال کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے آگاہ کریں جو افغانستان کے ہمسایہ ممالک خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اٹھا سکیں۔ڈین کوٹس نے جواب دیا کہ اس بات کا جائزہ لینا کہ امریکا اور پاکستان دہشت گرد گروپوں کے پھلتے پھولتے ٹھکانوں کیلئے کس طرح کام کرتے ہیں، افغانستان کیلئے تیار کی جانے والی حکمت عملی کے لیے مفید ہوسکتا ہے۔

امریکی سینیٹر کے ایک سوال کے جواب میں جرنل ونسنٹ اسٹیورٹ کا کہنا تھا ایک بات واضح ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی اور استحکام خطے کی تمام جماعتوں کے مفاد میں ہے اور پاکستان کے لیے کسی خدشے کا باعث نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پاکستان کو اس بات پر قائل کرنا ہوگا کہ اگر وہ حقانی نیٹ ورک کے کسی بھی رکن کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کررہے ہیں تو ایسا کرنا ان کے مفاد میں نہیں۔

جنرل اسٹیورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو افغانستان کے ہمسایوں کے ساتھ مل کر ان 20 دہشت گردوں تنظیموں کے خلاف کام کرنا ہوگا جو خطے میں فعال ہیں۔انہوں نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے لیے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے اور امریکی پالیسی سازوں پر طالبان کو پختونوں سے علیحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ پاکستان اب بھی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…