منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کنگ سلمان کا پاکستان کیلئے زہر آلود رویہ‘‘ کس بات کا بدلہ لینے کی کوشش کی گئی؟

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب۔کنگ سلمان کا پاکستان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی موجود ہے لیکن عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پاکستان کے وزیراعظم کو اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے خصوصی پرواز میں تقریباً اڑھائی گھنٹے اپنے کامریڈز کے ساتھ اپنی تقریر کی تیاری میں گزارے اور ان کا خیال تھا وہ سربراہی کانفرنس میں یہ تقریر کریں گے لیکن انہیں تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔موقر قومی اخبار کے مطابق اس حوالے سے ایک اور درد ناک پہلو یہ تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نہ ہی کوئی دوسرا ذمہ دار فرد وہاں موجود تھا جو یہ بتا سکتا کہ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کو خطاب کا موقع کیوں نہیں دیا گیا جس کیلئے پچھلے ہفتہ سعودی وزیر خارجہ خود اسلام آباد آئے اور وزیراعظم کو دعوت دی تھی۔ کانفرنس میں منظور نظر رہنمائوں کو تقریر کا موقع دیا گیا جنہوں نے دہشت گردی کا سامنا نہیں کیا جبکہ پاکستان بے مثال قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اب بھی پرعزم ہے۔ جبکہ دورے کے موقع پر موجود صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت پورے پاکستانی وفد کے ساتھ سعودی کنگ سلمان کا رویہ انتہائی زہر آلود تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان نے یمن میں اپنی فوجیں بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اسلئے پاکستان کے ساتھ اس طرح کے رویے سے بدلہ لیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں اور صحافیوں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو سعودی عرب نے نہ صرف تقریر سے روکا بلکہ انہیں دانستہ طور پر پیچھے پیچھے رکھا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان صحافی و تجزیہ کار سب حیران رہ گئے اور اپنی عارضی رہائش گاہ کی جانب چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…