راولپنڈی ( آئی این پی ) پاکستان ،افغانستان اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے درمیان سہ فریقی اجلاس مشترکہ کوششوں کے تحت داعش کوشکست دینے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔پاکستان ،افغانستان اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن وفود کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں فریقین نے داعش کے خلاف آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن وفود کا سیکیورٹی اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں پاکستان کی طرف سے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا ، افغان وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل حبیب حساری اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف سٹاف (آپریشنز ) میجر جنرل کرسٹوفر ہاس نے کی ۔سہ فریقی اجلاس کے دوران سینئر وفود نے مشترکہ کوششوں کے تحت آپریشن کے متعلقہ علاقوں میں داعش کوشکست دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سہ فریقی اجلاس پاکستان اور افغانستان کے ٹو سٹار دو طرفہ اجلاس کے بعد ہوئی جس میں دونوں اطراف نے فوج سے فوج کے تعاون روابط پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں واقعہ چمن سرحدی کنٹرول و انتظام اور سرحد پار سے خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف میں دو طرفہ روابط کا سلسلہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف چینلز کے ذریعے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ تاکہ باہمی احترام ، اعتماد اور تعاون کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے ۔سہ فریقی اجلاس پاکستان اور افغانستان کے ٹو سٹار دو طرفہ اجلاس کے بعد ہوئی جس میں دونوں اطراف نے فوج سے فوج کے تعاون روابط پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں واقعہ چمن سرحدی کنٹرول و انتظام اور سرحد پار سے خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف میں دو طرفہ روابط کا سلسلہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف چینلز کے ذریعے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔