بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی )پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے نئے فورٹ بنائے جارہے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران گزشتہ 15سالوں کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اورکالعدم تنظیم کے جماعت الاحرار کے سرغنہ احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے،

دہشتگرد اور ان کے ساتھی کہیں بھی ہوں گے خاتمہ کیا جائے گا،22فروری کو شروع آپریشن ردالفساد کے تحت ،15بڑے آپریشنز 723جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم ،ملک بھر میں 4510مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،غیررجسٹرڈ 1859افغان باشندوں کوحراست میں لیا گیا، اب تک 4083ہتھیار قبضے میں لئے گئے ،6لاکھ22ہزار691مختلف اقسام کے ہتھیار پکڑے گئے،پنجاب میں دوبڑے آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے 558فراریوں نے خود کو قانون کے حوالے کیا، فاٹا میں راجگال اور خیبرایجنسی کا کچھ علاقہ کلیئرہونا ابھی باقی ہے،مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے نئے فورٹ بنائے جارہے ہیں، فوجی عدالتیں اب تک 274مقدمات کا فیصلہ دے چکی ہیں،فوجی عدالتوں نے 161ملزموں کو سزائے موت دی،پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے،مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے،تمام پاکستانی اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں،ریاست کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرسکتا،آپریشن ردالفساد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بھارت نے 2014سے لے کر اب تک سینکڑوں بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،سرحد پار بیٹھی قیادت بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات اب پہلے جیسے نہیں،آئی ایس آئی ایس کا ہدف نوجوان ہیں،

نورین لغاری نے داعش میں شمولیت کا اعلان فیس بک کے ذریعے کیا، وہ لاہور سے بازیاب ہوئی ، شام نہیں گئی تھی۔ وہ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی اداروں اور عوام کی مدد سے تمام آپریشن کامیاب ہوئے،سب نے مل کر آپریشن کو کامیابی کی طرف گامزن کیا ہے،ردالفساد ایک ارادہ ہے کہ فساد کو رد کرنا ہے،یہ عہد ہے جس میں ہم سب شال ہیں اس سے پہلے سارے آپریشن بڑے پیمانے پر تھے،ردالفساد کا مقصد دیگر آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اور سسٹم وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے ہیں،مدرسہ،جوڈیشل،ایجوکیشن ،پولیس اور فاٹا اصلاحات ردالفساد کا حصہ ہیں،دہشتگرد اور ان کے ساتھی کہیں بھی ہوں گے خاتمہ کیا جائے گا،22فروری کو آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا،15بڑے آپریشن کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 723جوائنٹ چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں،ملک بھر میں 4510مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،غیررجسٹرڈ 1859افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا،آپریشن ردالفساد کے دوران اب تک 4083ہتھیار قبضے میں لئے گئے ہیں،6لاکھ22ہزار691مختلف اقسام کے ہتھیار پکڑے گئے،پنجاب میں دوبڑے آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 558فراریوں نے خود کو قانون کے حوالے کیا،لاہور آپریشن کے دوران حیدرآباد سے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرایا گیا،آرمی چیف نے ایم آئی کو لڑکی بازیاب کرانے کی خصوصی ہدایت کی،ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز نے رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 10دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا،ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا،

چمن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا،چمن سے پکڑی گئی گاڑی میں سے 120کلو بارودی مواد نصب تھا،لورالائی میں آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔میجر جنر آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں راجگال اور خیبرایجنسی کا کچھ علاقہ کلیئرہونا ابھی باقی ہے،مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے نئے فورٹ بنائے جارہے ہیں،42فورٹ بنائے جاچکے ہیں جبکہ 63فورٹس پر کام جاری ہے،پاک افغان سرحد پر پہلے مرحلے میں 744کلومیٹر علاقے میں تاریں لگائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں حکومت اور فوج کے تعاون سے بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے،فاٹا سے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 82کیڈٹس زیرتربیت ہیں،فاٹا کے 1100سے زائد بچے آرمی کے زیراہتمام سکولوں میں پڑھ رہے ہیں،سوات میں 23مارچ سے اے پی ایس سکول 700بچے زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے،بھارت نے 2014سے لے کر اب تک سینکڑوں بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے،مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں اب تک 274مقدمات کا فیصلہ دے چکی ہیں،فوجی عدالتوں نے 161ملزموں کو سزائے موت دی،آپریشن ردالفساد کسی ایک ادارے کا آپریشن نہیں ہے،تمام پاکستانی اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں،ریاست کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرسکتا،ابھی بہت سا کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار بیٹھی قیادت بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات اب پہلے جیسے نہیں،کسی بھی آپریشن کی کامیابی کا مقصد ریاستی رٹ کی بحالی ہوتا ہے،کالعدم تنظیم کے جماعت الاحرار کے احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تمام اداروں میں تعاون میں بہتری آرہی ہے،مغربی سرحد پر باڑ اپنی سرحدی حدود کے اندر لگائی جارہی ہے،نوجوان طبقہ داعش کا ہدف ہے،والدین بچوں پر کڑی نظر رکھیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،انجام تک پہنچائیں گے،کوئی دہشتگرد اگر راہ راست پر آجائے تو اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں،پاکستان کے اندرون معاملات میں کسی کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں،دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جس نے دہشتگردی کا پروفیشنل طریقے سے مقابلہ کیا ہو۔

آئی ایس آئی ایس کا ہدف نوجوان ہے،نورین لغاری نے داعش میں شمولیت کا اعلان فیس بک کے ذریعے کیا،نورین لغاری لاہور سے بازیاب ہوئی وہ شام نہیں گئی تھی،ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔نیوز کانفرنس کے دوران حیدرآباد کی نورین لغاری کا ویڈیوپیغام سنایا جس میں اس کا کہنا تھا میرے والد کا نام عبدالجبار ہے جو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں،میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں ایمم بی بی ایس سیکنڈائیر کی طالبہ ہوں میں واضح کرتی ہوں مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا،میں خود اپنی مرضی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی تھی،مجھے خودکش حملے میں استعمال کرنے کیلئے لاہور لایا گیا۔آرمی چیف کی اور عمران خان کی ملاقات کے بارے میں پہلے ہی پریس ریلیز جاری کردی تھی ۔آپریشن ردالفساد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…