اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی ٗبعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بعض عناصر افغان سرزمین
پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی فور سز کی بربریت کا نوٹس لے۔