ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

15ہزارفوجی اہلکار حرکت میں،جی جی آئی ایس پی آرکی بیجنگ میں نیوز کانفرنس ،اہم اعلان کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )پاک فوج نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے درکار ہرقسم کے تعاون و حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک کے تحت 900کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کردی گئی ہے۔ بدھ کو چین کے معروف اخبار’’چائنہ ڈیلی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج سی

پیک کی 900کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کر چکی ہے جو کہ سی پیک کوفعال بنانے کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس کی منصوبہ بندی 2013میں شروع کی گئی ،یہ منصوبہ کاشغر اورچین کے صوبہ سنکیانگ کو بلوچستان میں موجود گوادر بندرگاہ اور پھراس سے خطے کے دیگر علاقوں کو ملائے گا ، یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبہ میں ہائی ویز ، ریلویز اور توانائی سہولیات کے حوالے سے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاک فوج چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک ) کی حفاظت کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھائے گی اور اس سلسلے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی۔ دریں اثناء4 چین میں پاکستانی سفیر خالد مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت سی پیک منصوبہ کی تکمیل میں مصروف 19ہزار چینی اہلکاروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکنہ اقدام کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کی حفاظت کیلئے 15ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ پہلے ہی گوادر بندرگاہ کی حفاظت کیلئے سرگرم عمل ہے اور اس نے اپنے دستوں کی تعداد بھی بڑھادی ہے۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر موجود چینی سفیر سن وی ڈونگ کی تقریر کے مطابق اس منصوبہ سے منسلک

18پراجیکٹس تیزی کے ساتھ زیر تعمیر ہیں اور ہم اس کے ذریعے مقامی لوگوں کو 13ہزار ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بعض منصوبے بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…