جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی چھٹی مردم شماری میں کن پاکستانیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا ؟ حکومت نے اعلان کر دیا ‎

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) دیار غیر سے اٹھارہ ارب سے زائد رقم بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو چھٹی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ غیر ملکی تصور کئے جائینگے ، مردم شماری کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ 68ہزار 120بلاکس بنائے گئے ہیں ، مردم شماری میں ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو کائونٹ کیاجائے گا چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیر ملکی

ہر صوبائی دارالحکومت میں 15مارچ سے مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا ہر شمار کنندہ کے ساتھ ایک فوجی جوان تعینات کیاجائیگا ، اضلاع کو فوج کے ساتھ بات چیت کرکے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پاکستان بیورو شماریات کے ماسٹر ٹرینرز ، فوجی افسران و سکول ٹیچرز کو مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.85فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2016ء میں جنوری 2017ء میں مہنگائی کی شرح 3.66فیصد رہی جنوری 2017ء میں مہنگائی 0.18فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ بدھ کو اسلام آباد میں ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان بیورو شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہا بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو مردم شماری میں شمار نہیں کیاجائے گا یہ غیر ملکی تصور ہونگے اس وقت بیرون ملک ممالک میں ستر سے اسی لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو سالانہ اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان بھجواتے ہیں آصف باجوہ نے کہا کہ برصغیر پاک ہند میں

پہلی مردم شماری 1881ء میں ہوئی تھی پاکستان بننے کے بعد سے لیکر اب تک پانچ بار مردم شماری ہوچکی ہے آئین میں دس سال بعد مردم شماری کرانے کی کوئی شرط موجود نہیں ہے یہ بات عالمی کنونشن میں ہے کہ دس سال بعد مردم شماری کرائی جائے ہر ملک اپنے وسائل کو دیکھ کر مردم شماری کرواتا ہے پاکستان میں چھٹی مردم شماری دو ہزار اٹھ میں ہونا تھی

جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی سی سی آئی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پندرہ مارچ کو چھٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری میں ملک میں رہنے والے ہر شخص کو کائونٹ کیاجائے گا چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیر ملکی پہلے تین دن میں پندرہ سولہ سترہ مارچ کو گھروں کی نمبرنگ کی جائے گی

اس کے بعد دس دنوں میں ایک شمار کنندہ اور ایک فوجی جوان فارم پُر کرنے کیلئے معلومات اکٹھے کرینگے جبکہ ایک دن بے گھر افراد کیلئے رکھا گیا ہے آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے متعین کردہ شمار کنندہ دو بلاکس کرے گا ملک بھر میں فوج سے مشاورت کے بعد کچھ بلاکس کو فیز ون میں رکھا گیا ہے اور کچھ کو فیز ٹو میں رکھا گیا ہے

اٹھارہ مارچ کو سینسز ریفرنس ڈے ہوگا جس میں شمار کنندہ گھر والوں سے ہر قسم کی معلومات پوچھے گا پنجاب سندھ اور کے پی کے میں تحصیل جبکہ بلوچستان جی بی اور کے پی کے میں اسسٹنٹ کمشنر مقرر ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں 1لاکھ 68ہزار 120بلاکس بنائے جائینگے جن میں کے پی کے میں 22ہزار ، فاٹا میں 3ہزار 793 ،

سندھ میں 38ہزار ، بلوچستان میں 10104 ، پنجاب میں 86ہزار ، اسلام آباد میں 1303،اے جے کے میں 4023بلاکس بنائے جائینگے انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان بیورو شماریات کے785ماسٹر ٹرینرز نے ٹریننگ مکمل کرلی ہے یہ فوجی افسران اور سول سکول ٹیچرز کو ٹریننگ دینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ

خواجہ سرائوں کو بھی کائونٹ کیاجائے گا ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.85فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2016ء میں جنوری 2017ء میں مہنگائی کی شرح 3.66فیصد رہی جنوری 2017ء میں مہنگائی 0.18فیصد ریکارڈ کی گئی ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران انار کی قیمتوں میں 9.02فیصد ، کینو 4.66فیصد ،

امرود 4.39فیصد ،مالٹا 3.57فیصد ،کیلا3.43فیصد ،چینی 3.10فیصد اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 1.33فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر دال گرام کی قیمت میں 48.92فیصد ، پیاز 35.50فیصد ، ادرک 3474فیصد ،بیسن 28.65فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے #/s#

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…