بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،پاکستان نے افغانستان کوآئینہ دکھادیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے افغان حکومت کی جانب سے فاٹا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے سرگرم ہے ،افغانستان کا امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کے مفاد کیلئے بھی اہم ہے، بدقسمتی سے افغانستان کے استحکام کیلئے ہماری پرخلوص کوششوں کو بدنام کیا جارہا ہے،اپنی سرزمین کو کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،

انہوں نے کہاکہ بھارتی اور افغان خفیہ اداروں کی مشترکہ سرگرمیاں پاکستان کیلئے باعث تشویش ہیں، پاکستان دہشت گردی سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے بارڈر مینجمنٹ کی کوششوں میں مصروف ہے، عالمی برادری سے تعاون کی پالیسی جاری رکھیں گے،غیر ملکی عناصر صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے پریس بریفنگ کے دوران وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے افغان الزامات اور دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے سرگرم ہے ، اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کے مفاد کیلئے بھی اہم ہے، بدقسمتی سے افغانستان کے استحکام کیلئے ہماری پرخلوص کوششوں کو بدنام کیا جارہا ہے، پاکستان دہشت گردی سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے بارڈر مینجمنٹ کی کوششوں میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغان خفیہ اداروں کی مشترکہ سرگرمیاں پاکستان کیلئے باعث تشویش ہیں،انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کے باعث افغانستان حقانی نیٹ ورک،تحریک طالبان پاکستان،داعش،القاعدہ،جماعت الاحرار سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کی آماجگاہ بن گیا ہے،اس لئے مناسب نہیں کہ افغانستان میں مخدوش صورتحال کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں اور اہلکاروں کی قربانیاں دی ہیں جبکہ ملکی معیشت کو سو ارب ڈالر سے زائد نقصان کا نقصان ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب سے ملکی سیکیورٹی، اقتصادی اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹرینز اور کمانڈروں نے فاٹا کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور پاکستان کی انسداد دہشت کوششوں میں کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے تعاون کی پالیسی جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…