پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا اہم ترین فیصلہ سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے گائیڈ لائنز طے کرلی ہیں۔خارجہ پالیسی آئندہ حکمت عملی کی گائیڈ لائنز میں طے کیا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سمیت کسی بھی ایسے عالمی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا جو کسی بھی ملک کے خلاف ہویا عالمی امن کیلئے نقصان دے ہو۔پاکستان کسی بھی ملک کی

’’ڈومورپالیسی ‘‘کو قبول نہیں کرے گا۔ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات ’’متوازن پالیسی ‘‘ کے تحت ہی قائم رکھے جائیں گے اور موجودہ تعلقات کووسعت دینے کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی ’’مذاکراتی پالیسی‘‘ کو جاری رکھے گا۔ پاکستان کی جانب سے اسلامی ممالک کے درمیان مسائل کو او آئی سی کے پلیٹ فارم سے حل کرانے کیلئے بھی اپنی جاری کوششوں کو مذید تیز کیا جائے گا۔پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گا اور ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ پاکستان عالمی سطح کے مسائل حل کرانے میں اپنا سفارتی کردار براہ راست مداخلت نہ کرنے کی پالیسی کے تحت ادا کرے گا۔خارجہ پالیسی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے گائیڈ لائنزوفاقی حکومت کے حکام نے اعلیٰ ترین سطح پر کی گئی مشاورت میں طے کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…