اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کو غلط خبر سے غلط فہمی ہوئی اور اسرائیل کو دھمکی دے ڈالی۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے وضاحتی رپورٹ شائع کردی۔ایسا لگتا ہے کہ وزیردفاع پاکستان خواجہ آصف جعلی خبر پڑھ کر اسرائیل کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی دے بیٹھے۔ امریکا کے اخبار نیویارک ٹائمز نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹوئیٹ بیان پر وضاحتی رپورٹ شائع کردی۔رپورٹ کے مطابق
خواجہ آصف نے جمعہ کو جعلی خبر پر اسرائیل کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی دے ڈالی، اے ڈبلیو ڈی نیوز ڈاٹ کام پر اسرائیلی وزیر دفاع کا جعلی بیان چھاپا گیا کہ اگر پاکستان کسی بھی بہانے فوج شام بھیج رہا ہے ، تو ہم پاکستان کو نیوکلیئر حملہ کر کے تباہ کردیں گے۔ادارے کے مطابق یہ خبر بالکل جعلی تھی، یہاں تک کہ موجودہ کی جگہ سابق اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون کے نام سے بیان شائع کیا گیا۔اسرائیلی وزارت دفاع خبر کے جعلی ہونے کی باقاعدہ تصدیق کرچکی ہے۔نیویارک ٹائمز نے دیگر واقعات کی مثالیں دیکر واضح کیا کہ اس نوعیت کی جعلی خبریں تباہ کن ہوسکتی ہیں۔
خواجہ آصف کی اسرائیل کو ایٹمی حملے کی دھمکی دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی۔۔حقیقت کیا نکلی؟
25
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں