جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’حقیقت عیاں ہو گئی ہے ‘‘وفاقی و صوبائی وزراء ،وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ فوری طور پر مستعفی

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خود احتسابی سے محروم حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح سے محروم رہتی ہے اور حکومتی ضد اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش تباہ کن نتائج لاتی ہے،جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سانحہ کوئٹہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،وفاقی و صوبائی وزراء ، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے وزارتوں سے فوری الگ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے حکومت اور اس کے اداروں کی حقیقت عیاں کر دی ہے اور یہ رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چاج شیٹ ہے۔ اس رپورٹ کے بعد وفاقی و صوبائی وزر اء، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا مناصب پر رہنے کا جواز نہیں اس لئے وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری وزارتوں سے الگ ہوں،انہوں نے کہا کہ فاضل کمیشن کی تحقیقات و سفارشات پر عمل نہ کیا گیا تو ساری مشق بے سود ہو گی۔
خود احتسابی سے محروم حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح سے محروم رہتی ہے اور حکومتی ضد اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش تباہ کن نتائج لاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…