جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں!! شاہ محمود قریشی نے یہ کیا کہہ دیا؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء4 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کے پاس جانا ہمارا حق تھا اور ہے ، عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ عدالت میں کل نواز شریف کے حق میں ایسے نعرے لگائے گئے جیسے وہ جیت گئے ہوں۔ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات مصدقہ اور قابل احترام ہیں، اس معاملے پر ان کیساتھ ہوں۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم بخاری نے حکومتی دستاویزات سے ثابت کر دیا ہے کہ شریف خاندان جھوٹ بول رہا ہے۔ قطری شہزادے کے خط کی کیا اہمیت تھی، سپریم کورٹ میں واضح ہو گیا۔ وزراء4 اسمبلی نہیں آتے لیکن، عدالت ضرور آتے ہیں، حکومت ناکام ہو چکی ہے اور کوئی بھی ادارہ فعال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالت کو کمیشن بنانے کیلئے کیس بھیجا تھا لیکن عدالت نے حکومت کا موقف رد کر دیا تھا۔ ہم پارلیمینٹ میں گئے اور 7 ماہ حکومت سے ٹی او آرز پر مذاکرات کئے لیکن حکومت نہیں مانتی تھی کیونکہ صرف ٹائم گیم کھیلا جا رہا تھا۔ ہمارا موقف ہے کہ پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔عدالت میں کل نعرے لگائے گئے جیسے نواز شریف جیت گئے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چاروں مطالبات مصدقہ اور قابل احترام ہیں اس معاملے پر ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مطالبات کیلئے قائم کمیٹی کا سربراہ گیلانی کو بنایا ہے، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو کیا پنڈورا باکس کھولتی ہے، دیکھنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…