اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے تعلقات ختم کرنے یا محدود کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جارحیت اور پے در پے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بھارتی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے پیغام دیدیا ہے کہ اگر مستقبل میں بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مکمل پاسداری نہ کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی تو پاکستان اپنے دفاع کے طور پر بھارت کیخلاف واضح جنگی آپشنز کا استعمال کر سکتا ہے اور اس کے تحت کارروائیاں کر سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے پیغام کے مطابق پاکستان ضروری سمجھے گا تو بھارت سے تجارتی، سفارتی اور سفری تعلقات مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔