اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس تھی ، اصل میچ 2نومبر کو ہے، سونامی کو اس بار کوئی روک نہیں سکے گا، کرپٹ مافیا کیخلاف جنگ جیت کر دم لیں گے ،کارکنوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے ، کارکن گرفتاریوں سے بچیں،ہمارا اصل ہدف 2نومبر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان بنی گالہ سے باہر نکلے اور وہ باہر موجود کارکنوں کے ہمراہ پاکستان چوک تک پیدل چل کر گئے جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے ایسے ہی پر عزم کارکنوں کی ضرورت ہے، کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ جیت کر رہیں گے۔اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع کارکنوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی اور ان سے خیریت بھی دریافت کی۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ جتنے بھی لوگ اسلام آباد آرہے ہیں انہیں بتادیں کہ وہ کم تعداد میں اس راستے سے نہ آئیں کیوں کہ تھوڑی تعداد میں ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2 نومبر کو حکومت کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے واصح احکامات ہیں کہ گرفتاریاں نہ کی جائیں اور نہ ہی کنٹینر لگائے جائیں لیکن اس کے باوجود گرفتاریاں کی جارہی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کی ڈکٹیٹر شپ ہے جمہوریت نہیں، 2 نومبر کو وزیر اعظم کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے اور عوام کیا ہوتی ہے۔عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ڈٹے رہیں اور پر عزم رہیں، حکومت کچھ بھی کرلے،سونامی کو نہیں روک سکتی۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گرفتار ہونے سے بچیں کیوں کہ اصل ہدف 2 نومبر ہے، سونامی کوئی نہیں روک سکے گا۔عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس تھی ، اصل میچ 2نومبر کو ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کی شب پولیس نے پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کے کنونشن پر کریک ڈان شروع کیا تھا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی نے آج 29 اکتوبر کو ہونے والی ریلی منسوخ کردی تھی اور تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی توجہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کی طرف ہے۔
’’تحریک انصاف نے جنگ کا اعلان کر دیا‘‘ کپتان 2نومبر کو کیا بڑا کام کرنے جارہے ہیں ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری















































