جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا افغانستان میں تمام جنگجوؤں کو واضح پیغام ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور مصالحت کیلئے منتخب افغان حکومت کی طے کردہ ترجیحات پر عمل کریگا، افغانستان میں کوئی ہمارا فیورٹ نہیں ،پاکستان کا تمام جنگجوؤں کو واضح پیغام یہی ہے کہ کوئی بھی افغانستان پر اپنے طور پر قبضہ نہیں کر سکتا امن کی کنجی مذاکر ات میں ہے۔ سرتاج عزیز نے گزشتہ روز سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس ) کے زیر اہتمام پاک افغان مکالمے کے دوران فغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دوسرے گروپوں کو بھی مذاکرات کی ترغیب ملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ یہ ایک مختلف افغانستان ہے جو امن کا خواہاں ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا تمام جنگجوؤں کو واضح پیغام یہی ہے کہ کوئی بھی افغانستان پر اپنے طور پر قبضہ نہیں کر سکتا اور امن کی کنجی مذاکر ات میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغان حکومت اور طالبان خود اپنے مسائل کوحل کریں ہم مسائل کے حل کیلئے کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مشیر خارجہ نے افغانستان میں امن عمل کیلئے متفقہ طرز فکر سامنے آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے تمام فریقین کی اس عمل میں شرکت کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام طالبان دھڑوں کو امن عمل کا حصہ بننے کیلئے قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ایسے اشارے ملے ہیں کہ ان میں سے اکثر اس عمل میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…