جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خبردار ! ہوشیار ! مشرق وسطیٰ میں تشدد کی لہر ،پاکستان حرکت میں آگیا،خطرناک انتباہ جاری کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے ردعمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہوگا ٗمسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث کے سیشن میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے ٗشام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دیرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سیلاکھوں لوگ مشکلات کا شکارہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ناسور پر فوری قابوپاناہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیئے 1967سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی قبضہ اور فلسطینی باشندوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا خطے میں بے سکونی اور بحرانی کیفیت کا بنیادی سبب ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاری کو روکنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی سے اسرائیل کی ہٹ دھرمی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی سنگین صورتحال کے باعث انسانی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے اور متعدد افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں مہاجرت اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے داعش اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خاتمے پر زور دیتے ہوے کہا کہ شام کی جغرافیائی حدود کا تحفط لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بین القوامی فوجی اتحاد عراق سے داعش کو نکال دے گا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ داعش اور اس جیسے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کی بھی ضرورت ہے تاکہ 2003سے مشکلات کے شکار عراق میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان جاری تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کرکے دیرپا امن کی بنیاد رکھی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں امن کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک ایسا نظام ضروری ہے جو یمن کے تمام سیاسی، مذہبی اور قبائیلی طبقات کے درمیان اتحاد اور مصالحت قائم رکھ سکے اور جسے بین الاقوامی حمایت حاصل ہو۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…