اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو بھرپور قانونی کارروائی کی جائےگی۔ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارت کی طرف سے 90 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا کوہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے کشمیری رہنما خرم پرویز کی رہا ئی کا مطالبہ خوش آئند ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت قرارداد منظور کی ہے۔ برکس سیشن میں بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھی آشکار ہو چکا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہیں کرے گا۔ سارک کانفرنس اس سے قبل بھی 8 بار ملتوی ہو چکی ہے اور 8 میں سے 5 بار سارک کانفرنس بھارت نے ملتوی کرائی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے صرف پاکستان اور چین کو ہی نہیں چار خطوں کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ترجمان نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں افغان قومی حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔