کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے میں پولیس کے ریپڈ رسپانس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹرک میں 10 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ وہاں موجود لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمیوں کو ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ – See