وارسا(این این آئی )پولینڈ کے ایک شہر نے تقریبا 200 افراد کے ایک برف اور پانی سے بھرے پول میں وقت گزارنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق پولینڈ کے شہر مینززدروژا کی جانب سے شرکا کی حتمی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن حکام کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ملک بھر سے آنے والے 200 کے قریب شرکا دنیا کے سب سے بڑے آئس سوئمنگ ریلے کے لیے گینیز ورلڈ ریاکرڈ کا ٹائٹل لینے کے لیے کافی تھے۔
ریکارڈ بنانے کے لیے آئے ہر شریک نے دوسرے سوئمر کو پول میں بلانے سے قبل چند منٹ برف کے پانی والے پول میں گزارے۔اس کوشش کے منتظمین میں ایک کیٹرزینا جاکوبوسکا بھی ہیں جو طویل مدت (3 گھنٹے، 6 منٹ اور 45 سیکنڈ) تک برف سے بھرے کنٹینر میں رہنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔