اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں ایک عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود کو نیم مردہ حالت میں برآمد کیا گیا تھا اور اسے 3 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی جس کے بعد بچے نے سانسیں لینا شروع کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو اس امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود ملا جس میں بظاہر زندگی کی رمق باقی نہ تھی۔

امدادی کاموں کے دوران وہاں موجود زیادہ تر افراد نے نومولود کو مردہ قرار دیا۔ امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد نومولود نے سانسیں لینا شروع کردیں اور فضا اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔تاحال نومولود کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں پتا چل سکا۔ ملبے سے اب تک کسی اور کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…