بیوی کے مقابلہ حسن ہارنے پر شوہرنے فاتح سے تاج چھین لیا

31  مئی‬‮  2023

برازیلیا(این این آئی) مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نے شدید غم و غصے اور ہنگامہ آرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا۔

اس دوران اسٹیج پر کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔برازیل کی خبر رساں ایجنسی گلوبو کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔اسٹیج پر حملہ کرنے والے شخص نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو وہاں سے لے جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخا جس سے وہ ٹوٹ گیا جب کہ شرکا یہ ساری غیر متوقع ہنگامہ آرائی دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔مقابلہ حسن کی کوارڈینیٹر ملونی ہینسیچ کے مطابق ساری ہنگامہ آرائی کا مقصد صرف ایک تھا کہ نتیجہ تسلیم نہیں کرنا ہے جب کہ منتظمین کا کہنا تھا کہ مقابلہ حسن کے جج بیلینی کو فاتح قرار دینے میں حق بجانب اور درست تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…