اماراتی شہریوں کے لیے حکومت کا تنخواہ کے ساتھ طویل تعطیلاتی پیکج کا اعلان

28  دسمبر‬‮  2022

دبئی(این این آئی)امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سال کی چھٹی کا پیکج تیار کیا ہے تاکہ یہ اماراتی شہری سرکاری ملازمت میں ہوتے ہوئے اپنے نجی کاروباری منصوبوں کو براہ راست دیکھ سکیں۔تاہم اس طویل چھٹی لینے کے باوجود اماراتی شہریوں کو

پورے سال کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔ یہ اعلان امارات کی ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے کیا ۔اعلان کے مطابق یہ سہولت جولائی 2022 میں منظور کیے گئے انٹرینور پراجیکٹ کو عملی طور پر بروئے کار لانے کے لیے کیا گیا ہے۔انٹر پینور منصوبے میں اپنی شہریوں کو کاروبار میں آن کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی منظوری وزارتی کونسل نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے زیر صدارت دی تھی۔ اب 2 جنوری 2023 سے اس منصوبے پر عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔انٹر پینور پراجیکٹ میں کئی کلیدی شعبوں سمیت کثیر الجہت شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکے گی۔ جو اماراتی شہریوں کی انفرادی زندگی میں مستحکم مالی آسودگی کے علاوہ ریاستی معیشت کے لیے مفید ہوں گے۔اماراتی شہریوں کو با تنخواہ طویل چھٹیاں دے کر ان کے منصوبوں میں تعاون کا اظہار ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کاروباری منصوبوں کے حوالے سے بھی ایکسپوژر حاصل کر سکیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…