لندن(این این آئی) لندن کے مشہور کنگ کالج ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ نرس ہسپتال میں مردہ پائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نرس، جو کہ کنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور تھی، صبح 5 بجے کے قریب وارڈ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔کنگ کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے
والی نرس کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ کالج ہسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے آٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ڈیوٹی پر مامور نرس شائد زیادہ ذہنی دباوَ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گئی ہوں گی۔پولیس کے مطابق نرس کی موت کو مشکوک کیس کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے، بلکہ اسے طبی موت قرار دیکر کورونر کے لیے فائل تیار کی جارہی ہے۔