سلیمانی نے قتل سے قبل کہاں کا دورہ کیا تھا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

2  فروری‬‮  2020

صنعاء (این این آئی)یمن کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے تین جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ہلاکت سے کچھ عرصہ قبل یمن کا بھی دورہ کیا تھا۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق یمنی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے مآرب اور الجوف میں ہونیوالے حملوں کا قاسم سلیمانی کے ساتھ تعلق تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم ‘القدس’ فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے تین جنوری 2020ء کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے میں ہلاک کردیا تھاالحدیدہ کے ڈپٹی گورنر ولید القدیمی نے بتایا کہ سلیمانی نے اپنی ہلاکت سے اڑھائی ماہ قبل یمن کا دورہ کیا تھا۔ وہ الحدیدہ بندرگاہ کے راستے یمن میں داخل ہوا اور وہاں سے وہ صنعاء پہنچا جہاں اس نے حوثی ملیشیا کی لیڈرشپ سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔القدیمی نے اپنی ٹویٹس میں بتایا کہ قاسم سلیمانی کے دورہ صنعاء کا مقصد حوثی باغیوں کے مآرب، الجوف اور نھم کے محاذوں پر آئینی حکومت کی حامی فوج کے خلاف حملوں میں مدد کرنا تھا۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے یہ کارروائی سلیمانی کے منصوبے کی روشنی میں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا نے نہ صرف نھم، مآرب اور الجوف کے باشندوں سے سلیمانی کیقتل کا انتقام لیا بلکہ وہ پوری قوم سے سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لے رہیہیں۔الحدیدہ کے ڈپٹی گورنرکا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا اپنے عسکری زعم میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سلیمانی کا منصوبہ بھی اس کی ہلاکت کیپہلے ہی روز یمن میں پِٹ گیا ہے۔القدیمی نے بتایا کہ سلیمانی اور حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی کیونکہ عبدالملک الحوثی اس وقت یمن نہیں بلکہ ایران میں تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…