اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ویزا فری انٹری، ملائیشیاء نے کن دو ممالک کے شہریوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیئے؟ نام سامنے آگئے

datetime 1  جنوری‬‮  2020

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیاء نے بھارتی شہریوں پر ملک کے دروازے کھول دیئے۔ملائیشین حکومت نے بھارت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کو بھی یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیاء نے 2020ء کا پورا سال تمام بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے،

جس کے بعد کوئی بھی بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاء جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کو بھی ملائیشیاء نے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ملائیشین حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2020ء میں چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاء آسکتے ہیں اور وہاں 15 دن تک بغیر ویزے کے ہی قیام کر سکتے ہیں۔ وہ الیکٹرانک ٹریول رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ملائیشیاء آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق کوئی شخص انفرادی حیثیت میں بھی اس سسٹم کے ذریعے ملائیشیاء جا سکتا ہے اور ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بھی۔ تاہم چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے کچھ مخصوص ایئرپورٹس یا انٹری پوائنٹس کے ذریعے ملائیشیاء میں داخل ہوسکیں گے اور واپس جا سکیں گے۔ان لوگوں کے پاس مذکورہ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کا ثبوت، 15 دن قیام کے خرچ کے لیے مناسب رقم اور ریٹرن ٹکٹ ہونا لازمی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…