بیجنگ(سی پی پی)چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کراچی کے سمندر میں جلد ہی تیل کے وسیع ذخائر دریافت کر لے گا۔ اس دریافت کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک کے معاشی حالات میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے تیل کے ذخائر دریافت کر لیے تو اس صورت میں پاکستان
کو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی۔ اس حوالے سے کئی غیر ملکی کمپنیاں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کریں گی جبکہ کئی کمپنیاں تیل کے ذخائر کی دریافت ، ان کی کان کنی اور تیل کو ریفائن کرنے میں بھی مدد کی پیشکش کریں گی۔پاکستان میں تیل کے ذخائر کی دریافت کے بعد چینی کمپنیوں کے مابین سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی پیدا ہو گی۔