پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

خاشقجی واقعے کے بعد نظام کی خامیوں کو دور کریں گے : سعودی وزیرخزانہ

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

ڈیووس(این این آئی)سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت وسیع تر سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے اور وہ قانون اور اقتصادیات سمیت تمام سطحوں پر اصلاحات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد نظام کی خامیوں کو بھی دور کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں سالانہ

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر سی این بی سی سے گفتگو کررہے تھے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ سرمایہ کار وں کو اس بات کا اعتماد ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کے واقعے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور کیا وہ اس پر خوش ہیں؟انھوں نے اس کے جواب میں کہاکہ مجھے یقین ہے ، ہم نے جو کچھ کہا ، سرمایہ کاروں کو اس پر اعتماد ہے۔جب ہم جنوری میں مارکیٹ میں داخل ہوئے تو سرمایہ کاروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ہمارے اس عزم پر بھی انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم نے تمام سطحوں پر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔سعودی عرب میں قانونی ، اقتصادی ، مالیاتی اور سماجی اصلاحات کی جارہی ہیں اور عوام بالخصوص دور رس نتائج کی حامل سماجی اصلاحات کو قبول کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کے ساتھ جو کچھ ہوا ، وہ درحقیقت ایک بدقسمتی تھی اور یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا مگر سعودی حکومت یہ واضح کرچکی ہے کہ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث پائے گئے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…