نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو بھارت پورا ساتھ دے گا ۔ یقین ہے کہ دونو ں ملک مل کر اس خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کے لئے تیار کی گئی قومی سلامتی پالیسی کے تحت اس طرح کے ماحول کی تعمیر کی کوشش کئے جا رہی ہے ۔ جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی اور ترقی کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ
اس کے لئے ضروری ہے قانونی اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ دہشتگردی سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی سے متعلق معاملات کا تصفیہ کر کے وقت اس بات پر زور دیتا ہے کہ کوئی بیگناہ نہ پھنسے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے تو بھارت پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے ۔