اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سفرِ حج کوخوش گوار بنانے کی ہماری مساعی کی پوری دنیا معترف ہے : گورنر مکہ

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ّ مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ کسی عوامی اجتماعی کی اتنی زیادہ میڈیا کوریج رواں سال دنیا کے کسی دوسرے مقام پر نہیں دیکھی گئی جتنی کہ اس بار حج کی عظیم الشان کامیابی کی کوریج کی گئی۔مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ حج جیسے ایمان پرور سفر کو مفید

اور خوش گوار بنانے کے حوالے سے پوری دنیا سعودی عرب کی انتظامی، سیاسی اور مادی قابلیتوں کی معترف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں سے منسلک اہلکار بھی جذبہ ایمانی کے ساتھ حجاج کرام کی راحت وآسانی کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہمیں ان پر بجا طورپر فخر ہے۔ دنیا میں ایسی کون سی پولیس ہے جو اپنے جوتے تک اتار کر دوسرے کو دے دے۔ خود پیاسا رہے اور اپنے حصے کا پانی کسی حاجی کو پلائے۔ معاصر تاریخ کے سلامتی کے اداروں میں ایسی روایت نہیں پائی جاتی، مگر ہماری پولیس اخلاق حسنہ کے اس جلیل اور عظیم منصب پر فائز ہے جس پرہمیں فخر ہے۔ وہ حجاج سے کہتے ہیں کہ تم بے فکر ہو کر مناسک حج ادا کرتے رہو، ہم تمہارے لیے ہرخدمت بجا لاتے رہیں گے۔گورنر مکہ نے وضاحت کی کہ حجاج کرام کی ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی اور ان کی نقل حرکت کے لیے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ آنے والے وقتوں میں آپ میری اس بات کو یاد کیا کریں گے کہ ہم نے مکہ معظمہ کو دنیا کا سب سے بڑا’اسمارٹ سٹی‘ بنا دیا ہے۔ جمرات پروجیکٹ ہمیں شاہ عبداللہ رحمہ اللہ اور شہزادہ متعب کی خدمات کی یاد دلاتا ہے۔خیال رہے کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال بیس لاکھ سے زاید فرزندان توحید فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔ ان کی سلامتی کے لیے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار اور ہزاروں کی تعداد میں سول خدمت گذار موجود ہیں۔ صحت کے شعبے کے30 ہزار کاکن،25 اسپتال اور180 ایمبولینسیں حجاج کرام کی خدمت پر مامور ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…