اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور امریکہ کے مابین باہمی تعلقات کشید ہ ہونے کے بعد امریکہ نے بھارت کے ساتھ روابط چڑھانا شروع کردیں۔ بھارت اور امریکہ کے مابین پہلی ملٹری ڈرل روں سال کے آخرمیں بھارت میں منعقد ہوگی۔
دونوں ممالک کے معاملات ستمبر میں 2پلس 2ڈائیلاگ کے دوران طے کیے جائیں گے۔ اہم ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے بھارت کے ساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے شروع کردیں۔ دونوں ممالک کے مابین پہلی ملٹری ڈرل رواں سال کے آخر میں ہونے والے باہمی ڈرل کیلئے بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سشماسوراج اور وزیر دفاع نرملا ستارامن اور امریکہ کی جانب سے وزیر خارجہ مائیک پمپیواور وزیر دفاع جیمز میٹس طے کرینگے۔بھارت اور امریکہ کے مابین تینوں مسلح افواج کے مابین پہلی مرتبہ مشترکہ ایکسرسائز ہوگی جس میں بری، بحری اور فضائیہ افواج کے جوان اور افسر حصہ لیں گے۔ اس سے قبل بھارت نے روسی افواج کے ساتھ مشترکہ ایکسرسائز میں حصہ لیا تھا جس میں بھارتی فوج کے 350، فضائیہ کے 80افسران جس میں 76ائیرکرافٹ اور نیوی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین باہمی تعلقات کشید ہ ہونے کے بعد امریکہ نے بھارت کے ساتھ روابط چڑھانا شروع کردیں۔ بھارت اور امریکہ کے مابین پہلی ملٹری ڈرل روں سال کے آخرمیں بھارت میں منعقد ہوگی۔ دونوں ممالک کے معاملات ستمبر میں 2پلس 2ڈائیلاگ کے دوران طے کیے جائیں گے۔ اہم ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے بھارت کے ساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے شروع کردیں۔