سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورسز کو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے فائرنگ کا سختی سے جواب دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف گولی کی زبان سمجھتا ہے اس لیے بھارتی فورسز کو مکمل اختیارات دئے گئے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ سرحدوں پر تعینات فوج کو مکمل اختیارات دئے گئے کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کررکھی ہے لائن آف کنٹرول اور حدمتارکہ پر آئے روز بی ایس ایف چوکیوں کیساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جسکے نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دینے کا وقت آگیا ہے کیونکہ پاکستان صرف بندوق اور گولی کی بولی سمجھتا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز کا احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ وہ پہلے گولی نہ چلائیں تاہم اگر پاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی جائی تو اسکا سختی کیساتھ جواب دیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک خصوصاً پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے تاہم اس کو کمزروی سے تعبیر نہیں کیا جاناچاہیے بھارتی سیکورٹی فورسز کو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے فائرنگ کا سختی سے جواب دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف گولی کی زبان سمجھتا ہے اس لیے بھارتی فورسز کو مکمل اختیارات دئے گئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ سرحدوں پر تعینات فوج کو مکمل اختیارات دئے گئے کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں