اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے بڑا حملہ، دارالحکومت ریاض پر میزائل داغ دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ا مریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد سعودی عرب پر یمنی حوثیوں نے بیلسٹک میزائلوں سے بڑا حملہ کر دیا ہے اور
درالحکومت ریاض پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ سعودی ائیر ڈیفنس کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر داغے گئے دونوں میزائلوں کو اینٹی میزائل نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کسی بھی جانب سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر سعودی فورسز کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ فضائیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔