اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،صرف 9مہینے میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (نیوزڈیسک) ترسیلات و برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کا رجحان جاری رہا تو نہ صرف خسارہ کم ہو گا بلکہ زرمبادلہ کے زخائر پر بھی دباؤ کم ہو جائے گا،پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نان فائلرز پر فارن کرنسی اکاؤنٹ رکھنے پر پابندی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں ،سی پیک منصوبوں میں مقامی بزنس کمیونٹی کو بھی وہی سہولیات دی جائیں جوچائنزکو دی جا رہی ہیں ،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام بہت پیچیدہ ہے اس کو آسان بنایا جائے ،

ٹیکسیشن بزنس فرینڈلی بنانا ہو گی،ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی کو بہتر کیا جائے ،ٹیکس ریفینڈکو یقینی بنایا جائے، ٹیکس دہندگان کیلئے ٹیکس فارم کو سادہ بنایا جائے،حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرئے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ریجنل آفس میں بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ سال رواں کے ابتدائی نو ماہ میں بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں نے 14.6 ارب ڈالر بھجوائے ہیں جو گزشتہ سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بھجوائی گئی ترسیلات سے 3.5 فیصد زیادہ ہیں۔ انہی نو ماہ کے دوران برآمدات 17.1 ارب ڈالر رہی ہیں جو ترسیلات سے صرف ڈھائی ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ اگر ترسیلات کے شعبہ کو توجہ دی جائے تو یہ برآمدات سے بڑھ سکتی ہیں جن پر حکومت یا سرمایہ کاروں کا کوئی خرچہ بھی نہیں آتا جبکہ برآمدات میں اضافہ پر بھاری سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نان فائلرز پر فارن کرنسی اکاؤنٹ رکھنے پر پابندی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔نان فائلرز اب کسی بھی ذریعے سے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے

جس سے فارن کرنسی اکاؤنٹس کا غیر قانونی استعمال بند ہو جائے گا۔ اس سے ملک سے ڈالر کے فرار اور کالے دھن کو سفید کرنے کے سلسلہ کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔ عرفان یوسف نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب میں پانی کی کمی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے ،اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بجٹ کے عمل کو زیادہ بہتربنانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ ہونا چاہیے۔تاکہ سرمایہ کاروں کو ملکی پالیسوں کے بارے میں آگاہی ہو،

جب تک سالانہ بجٹ میں سسپنس رہیگا تو صورتحال بہتر ہونے امکانات بہت کم ہیں۔دنیا بھر میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں پاکستان درجہ بندی میں بہت پیچھے ہے جب تک اس درجہ بندی کو بہتر نہ بنایا گیا بیرونی دنیا سے سرمایہ کار نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹل آڈٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی احسن اقدام ہے کیونکہ اب آڈٹ کا سامنا کرنے والے تاجروں کو اگلے دو سال تک آڈٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا جو ایک بڑا ریلیف ہے جسکے لئے حکومت کے شکرگزار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…