پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے، امریکہ کی بڑی قلابازی، حیرت انگیز اعلان کردیا

3  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جانب سے پاکستان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے اہم ساتھی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا کیونکہ افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات کی پیش کش پر اسلام آباد نے اپنی مخلصانہ حمایت کو بڑھایا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کا آغاز گزشتہ ہفتے اس وقت ہوا جب واشنگٹن کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر ساتھی کو پاکستانی قیادت سے بات چیت کیلئے اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔اس حوالے سے سرکاری حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا

کہ اس دورے کے بعد پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گی اور سینئر امریکی حکام سے ملاقات کریں گی۔اس بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الائس ویلز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے امریکا افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو اہم سمجھتا ہے۔انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ اگر واشنگٹن پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات خراب کرتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے برعکس تمام عسکریت گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت کریں گے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…