اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عمرے اور حج کیلئے سعودی عرب جانیوالے افراد نبی رحمت سے منسوب درخت سمیت یہ 4مقامات اب کبھی نہیں دیکھ پائینگے

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر بنو سعد کے علاقے میں شجر رسول سمیت 4 مقامات ختم کر دیئے گئے۔ عمرے پر آئے لوگ درخت کی زیارت کیلئے جاتے تھے۔ فیصلہ مشرکانہ رسوم اور بدعات کا فروغ روکنے کے لئے کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میسان کمشنری میں بنو سعد کا علاقہ طائف شہر سے 75 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے جہاں ایک دیو ہیکل درخت کے حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا تھا

کہ اس کا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داد اعبدالمطلب نے اس وقت کے رواج کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں بی بی حلیمہ السعدیہ کے حوالے کیا تھا اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی برس گزارے۔کہا جا رہا تھا کہ اس درخت کے نیچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کا ایک حصہ گزرا، عمرے پر آنے والے لوگ اس درخت کی زیارت کیلئے جاتے تھے اور وہاں مشرکانہ رسوم بڑے پیمانے پر انجام دی جا رہی تھیں۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے مذکورہ درخت سمیت دیگر 3 مقامات کو ختم کر دینے کا حکم جاری کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے گورنریٹ اور دیگر اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ مقامات کو ختم کر دیا تاکہ بدعت نہ پھیلے ۔اس حوالے سے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ انہوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ان مقامات کو مسمار کیا ہے کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اس درخت کو کٹوانے کا حکم دیا تھا جس کے نیچے بیعت رضوان کا تاریخی واقعہ ہوا تھا ۔وزارت اسلامی امور مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ علی صالح العبدلی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے توحید اور سنت کی فتح ہوئی اور اسلامی خصوصیات کو تحفظ ملا ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…