انقرہ (آئی این پی ) پاکستان اور تر کی نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے وژن کی عکاس ہے۔فریقین نے دفاعی تعاون کی مکمل استعداد کار سے استفادہ کرنے اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کے تناظر میں باہمی رابطے اور دوروں کے تبادلے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق
دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے انقرہ
میں ترکی کے قومی دفاع کے وزیر نورتن سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی صنعت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزرا نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے وژن کی عکاس ہے۔فریقین نے دفاعی تعاون کی مکمل استعداد کار سے استفادہ کرنے اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کے تناظر میں باہمی رابطے اور دوروں کے تبادلے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔رانا تنویر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی دفاعی صنعتیں نمایاں صلاحیتوں کی حامل ہیں اور باہمی قریبی تعلقات سے ان کی مکمل استعداد کار سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں اور مشترکہ پیداوار کے مزید امکانات تلاش کرینگے۔ ترکی کے وزیر دفاع نورتن نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات تاریخی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھائی چارہ تعلقات میں ہر سطح پر نظر آتا ہے۔انہوں نے عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے لئے تعاون پر زور دیا۔