بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کا کرارا جواب پاکستان نے بھی کہاں پوسٹرز آویزاں کر دیئے؟

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف سازش کے بعد پاکستان نے جنیوا ، سوئٹزرلینڈ میں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پوسٹرز آویزاں کردیئے۔اقوام متحدہ کے دوسرے بڑے دفتر کے باہر جنیوا شہر کی سڑکوں پہ لگائے پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ، بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے معصوم شہریوں ، خواتین، بزرگوں اور بچوں

و ظالمانہ اور کھلے عام تشدد کا نشانہ بنانے کے متعلق نعرے درج ہیں۔دفترخارجہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سڑکوں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوسٹرز آویزاں کردیئے۔ جن میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال جاننے کیلئے اپنے وفد بھیجے۔ان پوسٹرز پر درج ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے وہ بند ہونا چاہیے۔ حال ہی میں بھارتی افواج نے معصوم کشمیریوں پر گولیاں برسا کر جو ظلم کیے ہیں اس سے بہت سے لوگ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں اور بعض زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ’بلوچستان لبریشن فرنٹ‘ نے جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلائی اور پاکستان مخالف نعر ے درج کئے گئے تھے۔ جس پر پاکستان نے سوئس حکومت سے شدید احتجاج بھی کیا اور پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر کو طلب کرکے ایک مراسلہ دیا اور سوئس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔پاکستان کا موقف ہے کہ یہ پوسٹرز بھارت کی پاکستان مخالف گھناؤنی سازش کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ تنظیم پاکستان کے اندر مختلف دھشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہی ہے جس کے

نتیجے میں بہت بچے ، خواتین اور بے گناہ شہریوں کو ہلاک کیا گیا۔ ملک کے اندر تعصب پھیلانے کی کاروائیاں جن میں شیعہ ، سنی فسادات اور اقلیتوں پر حملے کئے گیے۔ اور اس تنظیم کو بھارت کی پشت پنا ہی حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…