بیجنگ(این این آئی)چین کے میڈیا نے زوردیا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ شمالی کوریا کو الگ تھلگ کرنے کا سلسلہ روک کر مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ یہ بات چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ایک اداریے میں کہی گئی ۔ اس اداریے کے مطابق تمام کوششوں کا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہونا چاہیے تاکہ ان شرائط پر متفق ہوا جا سکے جس سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکا یا اْسے ختم کرنا ممکن
ہو سکے۔ چین کا موقف ہے کہ سخت پابندیاں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے میں معاون ثابت نہیں ہوں گی۔