دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والا امریکہ اللہ کی پکڑ میں آگیا،کئی ریاستوں میں تباہی مچ گئی

9  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی )کریبیئن جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد اب طوفان ارما تند و تیز ہواں اور بارش کی صورت میں کیوبا پہنچ گیا ۔اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ارما کی وجہ سے اب تک کیریبئین جرائر میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔درجہ پانچ کا یہ طوفان سب سے پہلے کیوبا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کیمیگوے میں ٹکرایا۔ ارما کی سمت کی تبدیلی کی وجہ سے بہامس بڑی حد تک محفوظ رہا ہے۔فلوریڈا میں 56 لاکھ افراد، جو کہ اس امریکی ریاست کا 25 فیصد حصہ ہیں،

کو اپنا گھر بار چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔جمعے کو رات گئے ارما میں گذشتہ چند گھنٹوں میں مزید تیزی آئی اور وہ کیمیگوے آرکیپیلیگو سے ٹکرایا جو کہ وہاں کے ساحلی قصبوں اور دیہات کے لیے خطرہ تھا۔کئی دہائیوں بعد یہ پہلا موقع ہے جب درجہ پانچ کے کسی طوفان نے کیوبا کو نشانہ بنایا ہو۔امریکہ میں طوفان سے متعلق اطلاع دینے والے قومی مرکز کے مطابق گرینیچ کے معیاری وقت کے مطابق تین بجے ارما کے نتیجے میں 257 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔یہ طوفان اب جن صوبوں کو نشانہ بنا رہا ہے ان میں کیمیگوے، سیگو ڈے آویلا، سنتی پیریٹوس، ویلا کلارا اور میٹنساس شامل ہیں۔ بہت سے علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے اور دوردراز کے علاقوں اور قصبوں میں مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔وہاں کے مکین پرامید ہیں کہ یہ طوفان اس جزیرے کو چھو کر فلوریڈا سے میامی کی جانب بڑھ جائے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریبا 50 ہزار سیاح کیوبا چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ماہرین کے اندازے کے مطابق ارما اتوار کو فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔اس سے قبل امریکہ میں ہنگامی امداد کے وفاقی ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ سمندری طوفان ‘ارما’ امریکی ریاست فلوریڈا یا اس کی ہمسایہ ریاستوں کے لیے ‘تباہ کن’ ثابت ہو سکتا ہے۔شمال میں طوفان ہوزے ارما کے پیچھے اٹلانٹک میں بڑھ رہا ہے اور یہ کیٹیگری فور کا طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہا ہے

۔یہ اسی راستے پر ہے جس پر ارما تھا اور وہاں پہلے ہی امدادی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔بربودہ میں ارما کی وجہ سے 95 فیصد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔اطلاعات کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔تاہم نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ طوفان بہت سے گنجان آباد علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…