اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

’’امریکہ بھارت کی بجائے پاکستان کے ساتھ دے‘‘ بھارت امریکہ کے ساتھ کیا کرے گا؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی آن لائن جریدے ’’دی ہیل‘‘میں شائع بوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ گلول سٹڈیز کے عادل نجم کے آرٹیکل کے مطابق ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کی ناراضی کا باعث بن سکتی ہے، جو دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے باوجود محسوس کر رہا ہے کہ اس کیساتھ دھوکا کیا گیا۔ مضمون کے مطابق 70 ہزار پاکستانیوں کی جانوں اور 100 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان نظر انداز کر کے ٹرمپ بھارت سے جنگ میں مدد مانگ رہا ہے، حالانکہ جواب میں ٹرمپ کو نئی دہلی سے مسکراہٹ کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔مضمون کے مطابق پاکستان

کو تشویش ہے کہ اسے مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں سے گھیرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ کی نئی پالیسی دونوں ایٹمی ہمسایوں کو آپس میں لڑا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل 70 سال سے امریکا کی پالیسی جنوبی ایشیا میں امن کو استحکام دینے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے سے متعلق تھی۔ مضمون کے مطابق امریکی اپوزیشن نے متحد ہو کر جس طرح ٹرمپ پالیسی کی مخالفت کی وہ قابل ستائش ہے۔ اسی طرح فوج اور سول سوسائٹی بھی ٹرمپ پالیسی رد کر رہی ہیں کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اپنے وسائل سے بڑھ کر امریکی لڑائی لڑے، جس میں انسانی اور مالی دونوں وسائل شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…