منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

میانمار میں روہنگیامسلمانوں کا قتل عام افغان طالبان حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2017 |

کابل(آئی این پی )افغان طالبان نے میانمار میںروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں نہ بھولیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں میانمار میںروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان مظلوم روہنگیا مسلمانوں

کو مشکل کی اس گھڑی میں نہ بھولیں۔ہم برما کے مسلمانوں کی کیلئے آواز بلندکرنے والے اسلامی ممالک تنظیموں ،میڈیا اور انفرادی لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہتے ہیں وہ مدد کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم بھائیوں کو نہ بھولیں۔طالبان نے اپنے بیان میں اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کے دفاع ،بچائو،حرمت اور انکی ہر قسم کی مدد کیلئے اپنی ذمہ دارایاں ادا کریں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقومی میڈیا برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو صیح طریقے سے نہیں دکھا رہا اور نہ ہی ہیومین رائٹس واچ اس مسئلے کو سنجیدہ لے رہا ہے ۔ہماری نظر میں یہ نہ صرف غیر منصفانہ اور شرمناک ہے بلکہ یہ انسانیت اور انسانی ہم آہنگی کے متصادم ہے ۔واضح رہے کہ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں سے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریبا 87 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔گزشتہ پانچ سالوں سے راخائن میں لسانی اور مذہبی تنا رہا ہے لیکن حالیہ پرتشدد واقعات کی لہر سب سے بدتر ہے اور اس سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں کئی افراد دریا میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔2012 میں بھی پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان ہلاک اور لاکھوں ہجرت کرنے یا گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔حال ہی میں پرتشدد واقعات کا آغاز اس وقت ہوا جب روہنگیا عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 15 آفیشلز کو مارنے کے بعد کئی گاں جلا دیے تھے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار پولیس اور لسانی راخائن بدھ گروہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…