واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کے حوالےسے بتایا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال جب بھی پیدا ہوئی ملکر کام کرنے کی خواہش سے بہتری آئی۔ایک سوال پر پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہش مند اور کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہیے اور بارڈر منیجمنٹ سسٹم نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے بھی
مفاد میں ہے، ہم پر الزامات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے بعد افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے الزام لگایا کہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں۔ کہتے ہیں ہم افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں اور طالبان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ لڑائی کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ امن عمل میں شال ہو جائیں۔