ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں قتل کی لرزہ خیز وارداتیں، تڑپ تڑپ کرمرنے کی ویڈیو بنانے والا وحشی منظر عام پر آ گیا، افسوسناک انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں قتل کی لرزہ خیز وارداتیں، تڑپ تڑپ کرمرنے کی ویڈیو بنانے والا وحشی منظر عام پر آ گیا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص نے پولیس کو پریشان کرکے رکھا ہوا ہے اور اس کے لیے پولیس اس کی گرفتاری کے

لیے جگہ جگہ چھاپہ مار رہی ہے، عرب نیوز کے مطابق 20 سالہ اس نوجوان نے اب تک کئی بلیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے، اسے جیسے ہی بلی نظر آتی ہے وہ اسے رائفل سے گولی مار کر ہلاک کردیتا ہے نہ صرف وہ اسے مار دیتاہے بلکہ اس کی تڑپ کر جانے دیتے ہوئے مناظر کی وڈیو بھی بناتا ہے اور پھر یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دیتا ہے۔ یہ بیس سالہ نوجوان اب تک کئی بلیوں کو اذیت ناک موت دینے کی ویڈیو پوسٹ کر چکا ہے۔ اس کی ان ویڈیوز نے سعودی عرب میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس بھی حرکت میں آچکی ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اس شخص کو خوب لعن طعن بھی کر رہے ہیں، ٹوئٹر پر ایک زارا نامی خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی سزا کا مستحق ہے، امید ہے پولیس اسے تلاش کرکے جیل میں بند کرے گی۔ شینا نامی صارف لڑکی نے اس شخص کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی اس شخص کو تلاش کرنے میں مدد کریں تاکہ اس قاتل کو سزا مل سکے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سعودی پولیس اس شخص کو گرفتار کرنے میں کب کامیاب ہوتی ہے؟

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…