راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی مورچے تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ان دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے 8 جولائی کو فائرنگ کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے 8 جولائی کو بھارتی فوج نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں4 خواتین سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔ادھر کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ عام شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی افوج کو لگام دے۔
Pak Army stands by innocent civ population against unprovoked Indian CFVs & would cont to respond befittingly to this naked aggression. pic.twitter.com/E9anbYUlxa
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 9, 2017