اسلام آباد (این این آئی ) پاکستان میں تیکوانڈو کے فروغ کے لئے شمالی کوریا بھرپور تعاون کرے گا،نوجوان کھیلوں کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کریں ،اِن خیالات کا اظہارپاکستان میں موجود سفارت خانہ برائے شمالی کوریا کے ہیڈ آف مشن
’’کِم چونگ اِل‘‘KIM CHONG ILنے پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (Pak-ITF)کے صدر رانا صداقت علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔’’کِم چونگ اِل‘‘KIM CHONG ILنے پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (Pak-ITF) کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور مُلک میں تیکوانڈو کے فروغ کے لئے فیڈریشن کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔’کِم چونگ اِل‘‘ نے فیڈریشن کی جانب سے منعقد کی جانیوالی چیمپئین شپس اور ٹورنامنٹس میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی ۔پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی نے کہا کہ ہم شمالی کوریا سفارت خانہ کے انتہائی مشکور ہیں اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے سفارت خانہ کے تعاون کی اُمید رکھتے ہیں ۔