منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کیخلاف ایک ہوگئے ، خطے میں کیا ہورہا ہے؟چینی میڈیاکے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ، وائٹ ہاؤس کے ایکاعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔

معروف چینی رونامہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ مٰں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ، وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ بھارت نے بغیر پائلٹ 22جاسوس طیاروں کی خریداری کے لئے گزشتہ برس امریکہ کو درخواست کی تھی ۔ اس ڈیل کی لاگت کا تخمینہ 2بلین امریکی ڈالر بنتا ہے ، اطلاعات کے مطابق ویسے بھی ابھی یہ معاملہ کانگریس سے تصدیق نامہ کی موصولی کے بعد ہی طے پائے گا۔ اپنے میں کہا کہ امریکی گورنمنٹ کی جانب سے اس درخواست کی منطوری کو یکے بعد دیگرے امریکہ کو MQ-9Bماڈل جاسوس طیارے بھارتی حکومت کو فروخت کرتے ہوئے حقیقی خوشی ہوگی ۔ سی او جنرل آٹو مک ایرو ناٹیکل سسٹم لنڈین بلیو نے مزید کہا کہ مودی کے دو روزہ دورہ واشنٹگٹن میں جو بروز اتوار کو شروع ہو رہا ہے مین تجارتی ودیگر مسائل ہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے اتارچڑھاؤ اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے مستحکم بنیادوں پر تعلقات استوار کئے جائیں گے ۔

نریندر مودی بروز سوموار وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ سے ملاقات کریں گے ۔ اگر ان جاسوس ڈرونز کی بھارت کو فروخت کیلئے گرین سگنل مل جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے مابین بہتر اور مضبوط تجارتی تعلقات کیلئے اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ٹرمپ پریزیڈینسی یں بھارت اور چین کے مابین تعلقات کا اتارچڑھاؤ زیادہ زیر بحث ہوگا۔

بھارت کا کٹر مخالف پاکستان بھی بھارت کو ڈرونز کی فروخت پر بھرپور مخالفت کرے گا ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے اسلحہ کی فروخت اس خطے کی علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے ۔ ہمیں پاک بھارت کے مابین تعلقات اور بڑھتے ہوئے پریشان کن حالات کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…