منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قطری فوج کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے داعش کے خلاف جنگ کے لیے قائم اتحاد میں شامل قطری فوج کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اہلکار امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ (این اے وی سی اے این ٹی) کا حصہ تھے، جس کا ہیڈکوارٹر بحرین میں موجود ہے، قطری فوج کے اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ذرائع نے بتایا کہ ’بحرین نے بیس پر موجود امریکی جنرل کو بتایا کہ قطری سپاہیوں کو لازمی جانا ہوگا،

وہ اب بھی بیس میں موجود ہیں تاہم آئندہ دو روز میں ملک چھوڑ دیں گے‘۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ سمی دیگر اسلامی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ یمن جنگ میں مصروف سعودی اتحاد میں شامل قطر کے فوجی دستوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔اس موقع پر قطر پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایران سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی حمایت کررہا ہے، تاہم قطر نے ان الزامات کی تردید کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…