پیر‬‮ ، 03 جون‬‮ 2024 

7 ملکوں کے تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطر کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا، 2022 میں کیا ہوگا؟

datetime 6  جون‬‮  2017

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سمیت سات عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد قطر کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی، فیفا کے زیر اہتمام ہونے والا فٹ بال ورلڈ کا انعقاد خطرے میں پڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا، مالدیپ اور یمن نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے قطر سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع کردیے ہیں جس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ قطر دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس تنازع کی ایک وجہ قطری امیر کا ایک بیان بھی ہے امیر قطر نے مبینہ طور پر ایک فوجی تقریب میں کہا تھا کہ ایران ایک عظیم اسلامی ریاست ہے۔اسرائیل کے ساتھ قطر کے تعلقات اچھے ہیں اور حماس فلسطینی مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اس بیان نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ قطر کے امیر کا ایران کے حق میں بیان اصلی تھا یا نقلی؟ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی جس سے یہ بیان نشر ہوا۔اس ضمن میں سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کردیا اور یہ بیان ہیکرز کی کارروائی کا نتیجہ ہے،لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر قطر کے اس بیان کے ٹکر سرکاری ٹی وی پر بھی چلے ہیں۔تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ناراضی کی ایک وجہ یہ بیان بھی ہوسکتا ہے۔سات عرب ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطر ایئر ویز کو شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے، بائیکاٹ کے بعد قطر کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔عرب ممالک کے بائیکاٹ کا پہلا دھچکا قطر کو شیئر مارکیٹ کریش ہونے کی صورت میں لگا جہاں تمام شعبہ جات میں شیئرز کی قیمتیں بری طرح گر گئیں۔دوسری جانب قطر میں سال 2022 میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہونا ہے اور وہ بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آٹھ نئے اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں،سرحدی بندشیں، تعمیراتی میٹریل آنے میں تاخیر اور راستے طویل ہونے سے سامان کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…